چین: شمالی شہر ٹونگ جیانگ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

China Flood

China Flood

چین (جیوڈیسک) چین کے شمالی شہر ٹونگ جیانگ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ فصلیں، دیہات اور لوگوں کے گھر سیلاب میں ڈوب گئے. سینکڑوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہیں۔ مقامی ذرائع رپورٹ کے مطابق سیلاب کا پانی جزوی طور پر فصلوں، دیہات، اور صوبے بھر میں داخل ہو گیا۔

جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ بجلی، ٹرانسپوٹ، ریلوے کا نظام دیگر شہروں سے کٹ گیا ہے۔ فوجی دستوں نے سیلاب کی روک تھام کے لیے دریاوں اور نہرلوں کے ساتھ بند لگا دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ چین میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔