یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : آج سے نیویارک میں شروع ہوگا

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یو ایس اوپن ٹینس کے مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ویمنز میں امریکہ کی سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔

روس کی اسٹار کھلاڑی ماریہ شراپوا انجری کے سبب سال کے آخری گرینڈ سلم میں حصہ نہیں لے رہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی روز عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اپنی مہم جوئی کا آغاز اٹلی کی شیوان کے خلاف میچ سے کریں گی۔

ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال بھی آج ہی اپنی پیش قدمی کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کے اعصام الحق اور نیدرلینڈ کے جین جولین کی جوڑی اپنے ابتدائی رانڈ میں پولینڈ کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔