پاکستان (جیوڈیسک) کالام تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ایسا نیا نظام لے کر آرہے ہیں جس میں عوام کو اختیارات حاصل ہوں گے اور وہ اپنے فیصلے خود کریں گے کالام میں پاور جنریشن منصوبے کے افتتاح کے بعد عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آزاد قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔
پاکستان آزاد ہوا لیکن پاکستانی قوم کو آزادی نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا نظام لارہے ہیں جس میں لوگ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے، انہیں اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بلدیاتی نظام نہیں آئے گا کبھی غربت ختم نہیں ہوگی، پاکستان میں ایسا بلدیاتی نظام نہیں آیا جو تحریک انصاف لارہی ہے۔