آٹے کی قیمت میں 90 روپے فی من اضافہ

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں فلور ملز ایسو سی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 90 روپے فی من اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے روٹی کی قیمت بھی 7 سے 8 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلور ملز ایسو سی ایشن کی جانب سے آٹے کی فی من قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے بازار میں آٹے کی فی من قیمت 1560 روپے جبکہ یوٹیلیٹی سٹوڑ پر 1500 روپے ہو گئی ہے جس سے ہوٹلوں پر بھی روٹی کی قیمت میں ایک سے دو روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

تاہم آٹے کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کی معاشی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں جس پر شہری پریشان ہیں لیکن فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ خود ساختہ نہیں بلکہ گندم کی قیمت 1400 روپے فی من دستیاب ہونے کی وجہ سے مہنگا کرنا مجبوری بن گیا ہے۔