کراچی (جیوڈیسک) سمندر پار پاکستانی ملک کے لئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے، گزشتہ پانچ سالوں میں پچپن ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر بھیجی گئیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں 55ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق دو ہزار آٹھ، دو ہزار نو کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات کا حجم سات ارب اکاسی کروڑ ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال بڑھ کر تیرہ ارب بانوے کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، رواں مالی سال ترسیلات زر کا ہدف چودہ ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔