ایم کیوایم نے تحریک انصاف کی رہنما زہری شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئی احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ احتجاج کا فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کیمشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کی مقتول رہنما زہری شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم چیف جسٹس آف پاکستان سے زہری شاہد کے قتل کی سینئر ججوں پر مشتمل کمیشن سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرے گی۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔
رابطہ کمیٹی نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ جب تک زہرہ شاہد کے قاتل گرفتار نہیں کیے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی زہرہ شاہد کے قتل کی تفتیش میں شامل کیا جائے۔