نواب شاہ (جیوڈیسک) میں عالم دین مولانا یعقوب قادری شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جماعت اہلسنت کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے گذرتی ہوئی نوابشاہ پریس کلب پہنچی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹائر بھی نذر آتش کئے گئے۔
اس موقع پر رہنماں کا کہنا تھا کہ عالم دین مولانا یعقوب قادری کو دن دہاڑے کھلے عام دشت گردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن پولیس ابھی تک قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالم دین مولانا یعقوب قادری شہید کے ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے دوسری جانب نوابشاہ میں مشتعل کارکنان نے شہر کی تمام مارکیٹیں اور بازار بند کرایئے۔