بالی ووڈ (جیوڈیسک) تیکھے نینوں والی بالی ووڈ اداکارہ کاجول ایک بار پھر فلمی دنیا میں لوٹنے کو تیار ہے۔ نمکین رنگت، تیکھے نینوں والی کاجول نے بالی ووڈ میں کئی سپرہٹ فلمیں کیں۔ سانولی سلونی سی کاجول نے کچھ کچھ ہوتا ہے، دل والے دلہنیا لیجائیں گے جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کرکے نام کمایا۔
مگر کامیابی کے عروج پر پہنچ کر کاجول نے اچانک ہی فلم نگری کو چھوڑ دیا۔ جس کے طویل عرصے بعد فلم مائی نیم از خان میں کاجول کی اینٹری نے ان کے مداحوں میں جوش پیدا کر دیا۔
مگر اب تیار ہوجائیے کیونکہ اداکارہ کاجول ایک بار پھر سنیما اسکرین پرجلوہ گر ہوگی۔ کاجول کی واپسی کے لئے ان کے شوہر اجے دیوگن خود فلم پروڈیوس کریں گے اور فلم کی اسکرپٹنگ پر کام بھی جاری ہے۔ کاجول نے فلموں میں واپس آنے کے لئے اپنا وزن بھی سات کلو کم کیا ہے۔