تلہ گنگ شہر کے محلہ بنگلہ نور شاہ میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

تلہ گنگ: تلہ گنگ شہر کے محلہ بنگلہ نور شاہ میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی سید انتصار حسین شاہ ولد سید پہلوان حسین شاہ نے پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اُسکے بھائی سید لطف حسین شاہ کو ملزمان عرفان سلیم اور فرحان سلیم پسران محمد سلیم ساکن تلہ گنگ نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

وجہ عناد ملزم عرفان کو رنج تھا کہ اُسکی بیوی کے ساتھ مقتول کے ناجائز تعلقات تھے ۔جس پر ملزم نے اپنی بیوی کو طلاق بھی دیدی تھی۔ پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 302,452/3 تپ مقدمہ درج کر کے اُن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔