سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا

سکھر : سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا، ہزاروں متاثرین بے یار ومددگار کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر، حکومت ہمیں فوری طور ریلیف فراہم کرے سیلاب متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے کچے کے علاقے شاہ بیلو سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد نے پریس کلب کے سامنے امدادی کیمپوں میں سندھ حکومت کی جانب سے متا ثرین کو کھا نے پینے کی اشیاء نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ابھی سیلاب گذرا نہیں ہے مگر ابھی سے انتظا میہ نے ہمیں نظر انداز کر دیا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے ہم لوگ اپنا گھر ،مال مویشی چھوڑ کر روہڑی کے قریب ایک اسکول میں منتقل ہو ئے ہیں مگر ہمارا کوئی پر سان حال نہیں کیمپوں میں ہمارے بچے بھو کے مر رہے ہیں لیکن حکومت ہمیں ریلیف فراہم نہیں کر رہی ہے ہم نے اس بارے میں کئی دفعہ انتظا میہ کی تو جہ اس طرف دلا ئی ہے مگر ابتک کوئی اقدام نہیں کئے گئے انہوں نے بتایا کہ کچے کے علاقوں میں پانی آجانے کی وجہ سے ہم اپنی مدد آپ کے تحت منتقل ہو ئے ہیں۔

منتقلی کے حوا لے سے بھی انتظا میہ نے کو ئی مدد نہیں کی ہم لوگ اپنے بچوں کو بھوکا مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہو ئے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان ، سندھ کے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر فلاحی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔