اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو اثاثے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں صرف تین دن باقی رہ گئے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے علاوہ کسی بھی بڑی سیاسی جماعت نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے انتیس اگست کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سو تیس میں سے ابھی تک صرف چودہ سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے علاوہ کسی بڑی سیاسی جماعت نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پی پی پی شہید بھٹو، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی مسلم لیگ نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔