تحریک انصاف کے دھرنے کیخلاف کارروائی کی ہدایت نہیں دی، رانا ثنا

Rana Sana

Rana Sana

لاہور (جیوڈیسک) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کم اور تحریک دھاندلی زیادہ لگ رہی ہے، الیکشن میں دھاندلی کے الزام کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے، صوبائی انتظامیہ کو نہیں۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مال روڈ پر احتجاج کرنیوالوں سے بات کرے اور انہیں وہاں سے ہٹائے، مال روڈ پر دفعہ 144 کا نفاذ ہے، ہائی کورٹ کا بھی حکم موجود ہے۔

اس کے با وجود پولیس کو تحریک انصاف کے دھرنے کیخلاف کارروائی کی کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا، میانوالی اور پشاور میں عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ 11 مئی کے عوامی فیصلے پر عمران خان نے نامناسب رویہ اختیار کیا، وہ میانوالی اور پشاور کے عوام کیخلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے۔