دمشق (جیوڈیسک) شامی صدر بشارالاسد نے امریکہ کو خبردار کیا ہی کہ وہ شام کیخلاف کسی بھی کارروائی کی غلطی نہ کرے۔ شامی صدر بشارالاسد نے امریکہ کو خبردار کیا ہی کہ وہ شام کیخلاف کسی بھی کارروائی کی غلطی نہ کرے ورنہ اسے سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کبھی بھی مغربی یلغار میں نہیں آئے گا۔
امریکہ شام کیخلاف جارحیت اور فوجی کارروائی کا ارادہ تبدیل کر دے تو اس کیلئے اچھا ہو گا ورنہ وہ اپنی اس غلطی کا خمیازہ بھگتنے اور بدترین ناکامی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔
شامی صدر نے باغیوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک حکومت اپنے ملک میں جاری تشدد کو روکنے کیلئے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرے۔ دنیا کا کوئی بھی انسان اس پراپیگنڈے کو تسلیم نہیں کر سکتا یہ محض شامی عوام اور حکومت کے خلاف سازش ہے۔