کراچی (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن فری نظام لائیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کے تحت ساڑھے چار ہزار ویلیج کونسل قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں 25 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔ سراج الحق نے کہا کہ بھاشا ڈیم اچھا منصوبہ ہے تاہم بڑے ڈیموں کے بجائے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دینا ہو گی۔