جاپان: کافی کپ کے وار سے شوہر کو قتل کر دیا

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں ایک خاتون نے معاشقہ لڑانے پر اپنے شوہر کو کافی کے کپ کے وار کرکے قتل کر دیا۔ جاپان میں ایک خاتون نے دھوکہ دینے پر کافی کے کپ سے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹوکیو کے جنوبی مغربی علاقے شمبون میں 61 سالہ خاتون نے اپنے 70 سالہ شوہر کی جانب سے ایک اور خاتون کے ساتھ معاشقہ لڑانے کی خبر معلوم ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ملزمہ خاتون نے کافی کے مگ سے اپنے شوہر کے سر پر اور چہرے پر 10 مرتبہ سے زائد وار کئے جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق مرنے والا شخص یوکو ہوما نیشنل یونیورسٹی میں درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ ہے۔ پولیس نے اقدام قتل کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا۔