گلوکار جسٹن ٹمبر لنک نے بیسٹ ویڈیو آف دی ایئر کا ٹائٹل جیت لیا

Singer

Singee

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں رنگارنگ ایم ٹی وی ایوارڈ شو ہوا۔ جس میں گلوکار جسٹن ٹمبر لنک نے بیسٹ ویڈیو آف دی ایئر کا ٹائیٹل جیت کر میلہ لوٹ لیا۔ لاس اینجلس میں ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈز کی تقریب ہوئی۔ جس میں امریکا کے معروف گلوکاروں کی پرفارمنس نے چار چاند لگا دیئے۔

ایم ٹی وی ایوارڈز کے لئے ریڈ کارپٹ پر ہی گلوکاروں کا جوش دیکھنے لائق تھا۔ بیسٹ ویڈیو آف دی ایئر ایوارڈ گلوکاروں کی ریس میں دوڑنے والے سنگر جسٹن ٹمبر لنک نے جیت لیا۔ اس رنگا رنگ ایوارڈ شو میں خوب موج مستی ہوئی۔ گلوکاروں نے اپنے بہترین گانے اور پرفارمنس دکھا کر سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔