ادکارہ خالدہ ریاست کو بچھڑے 17 برس بیت گئے

Khaleda

Khaleda

سنجیدہ اداکاری، برجستہ مکالمے، پاکستان ٹیلیوژن کی معروف اداکارہ خالدہ ریاست سترہ برس بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ستر کی دہائی پاکستان ٹیلوژن پر ایک سنجیدہ اور باوقار اداکارہ کی آمد ہوئی۔ جن کی اداکاری نے ٹیلیوژن اسکرین پر ایسا رنگ جمایا کہ ان کی آمد سے ڈراموں کی کامیابی یقینی بن جاتی۔ یہ اداکارہ خالدہ ریاست تھیں۔

جن کی جاندار اداکاری پر حقیقت کا گماں ہوتا تھا۔ وہ جس ڈرامے میں آئیں اپنا ایک الگ تاثر قائم کیا۔ ان کے مشھور ڈراموں میں کھویا ہوا آدمی، دھوپ دیوار، سلورجوبلی، تعبیر، اب تم جاسکتے ہو، پناہ، بندش، ہاف پلیٹ اور پڑوسی شامل ہیں۔ اسی کی دہائی کے ڈرامے بندش میں خالدہ ریاست نے اداکاری کے بے مثال جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں میں وہ جگہ بنائی کہ کامیابیاں ان کے قدم چومتی چلیں گئیں۔

خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کیے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا۔ مزاحیہ کھیل ہاف پلیٹ میں معین اختر کے سنگ اداکاری کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ ہر کردار کو نبھانا بخوبی جانتی ہیں۔ خالدہ ریاست کی کامیابیوں کا مزید سلسلہ دراز ہوتا مگر کینسر جیسے موذی مرض نے اس باصلاحیت اداکارہ سے زندگی چھین لی مگر ان کا فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔