اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو آئی ایم ایف کے ہونے والے ایگزیکٹو اجلاس میں پاکستان کو قرض کی منظوری دے دی جائے گی، پہلے ماہ ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف پورا کر لیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا موثر نظام قائم کر رہے ہیں، پاکستان کا رخ نہ کرنے والے عالمی ادارے بھی اب دلچسپی لے رہے ہیں۔ عالمی اداروں سے آئندہ تین سالوں میں بارہ ارب ڈالر ملیں گے۔