لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام ہینکس اپنی آنے والی فلم میں بحری قذاقوں کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔ ان کی نئی ایکشن مووی “کیپٹن فلپس” آئندہ ماہ ریلیز ہو رہی ہے۔
“کیپٹن فلپس” امریکی مال بردار بحری جہاز کے اغوا کی حقیقی کہانی ہے۔ چار سال پہلے مرسک الباما نامی اس جہاز پر صومالی قذاقوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ فلم میں ٹام ہینکس نے جہاز کے کپتان کا کردار کیا ہے جو قذاقوں کے سامنے ڈٹا رہتا ہے۔ اغوا شدہ جہاز پر لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال نے فلم کو سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ “کیپٹن فلپس” امریکی سینما گھروں میں گیارہ اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔