فلسطین نے اسرائیلی جارحیت پر احتجاجا امن مذاکرات ملتوی کر دیئے

Israel

Israel

یروشلم (جیوڈیسک) پیر کو ہونے والے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات فلسطین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجا ملتوی کر دیئے ہیں۔

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ا ج صبح قلندیہ میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس میں 3 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوئے، اسرائیل کی جارحیت کے خلاف فلسطین نے آج ہونے والے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات احتجاجا ملتوی کر دیئے ہیں۔