امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ناقابلِ تردید ثبوت ملنے کا دعوی کرتے ہوئے اسے اخلاقی بدتہذیبی قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں دفتر خاجہ میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ کیری نے کہا ان کے پاس دمشق حملوں کے بارے میں مزید معلومات ہیں جو جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا گزشتہ ہفتے جو کچھ ہوا، عالمی برادری کو اسکا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا شامی حکومت کا احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شامی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد مٹا رہی ہے۔