مائیکل کلارک کو پے در پے شکست، امپائرعلیم ڈار سے الجھ پڑے

Michael Clarke

Michael Clarke

سڈنی (جیوڈیسک) آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست نے شاید کپتان مائیکل کلارک کو بھی ذہنی مریض بنادیا ہے۔ سابق کپتان رکی پونٹنگ کی طرح وہ بھی شکست کو سامنے دیکھ کر امپائر علیم ڈار سے الجھ پڑے، کلارک نے علیم ڈار کو کیا دھمکی دی۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ایشیز سیریز کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شکست یقینی نظر آرہی تھی، اس لئے انہوں نے کم روشنی کی آڑ لے کر میچ جلد ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا موقف تھا کہ میچ جاری رکھا جائے اس دوران امپائر نے آسٹریلوی کپتان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بات کرنا چاہی تو مائیکل کلارک نے انہیں جھڑکتے ہوئے کہا کہ ڈونٹ ٹچ میکیوں کہ اگر آسٹریلوی کپتان نے انہیں ٹچ کیا تو ان پر تین میچز کی پابندی لگ جائے گی۔

بالکل ایسی ہی تو تو میں میں سابق کپتان رکی پونٹنگ اور علیم ڈار کے درمیان تین سال پہلے ہو چکی تھی، اس وقت بھی ایشز سیریز تھی اور یہی صورتحال تھی، فرق صرف اتنا ہے، کہ رکی پونٹنگ اب ریٹائر ہو چکے ہیں اور علیم ڈار آج بھی اپنے درست فیصلوں سے شایقین کے دل جیت رہے ہیں۔