ایشز جیتنے پر انگلش کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے

English Players Win

English Players Win

لندن (جیوڈیسک) ایشز سیریز جیتنے کے بعد انگلش کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے، انہوں نے وہ وہ حرکات کیں جس کی مثال نہیں ملتی، حتی کہ اوول کے تاریخی میدان کو ناپاک کر دیا۔ ایشز ہارنے پر آسٹریلوی کپتان آپے سے باہر ہوئے، تو انگلش کھلاڑی جیت پر اپنا اپ ہی بھول گئے، پہلے تو خوب مستی کی، پینے پلانے سے فرصت ملی، تو سارا نشہ میدان میں اتار دیا، وہ بھی انوکھے انداز میں، انگلش کھلاڑیوں نے اوول کے میدان پرسوسو کر دیا، اور اوول کے تاریخی میدان کو، اوول دی ٹوائلٹ بنا دیا۔

کیا اسٹیڈیم میں ٹوائلٹ نہیں تھا؟ اوول میں یہ گھٹیا حرکت کرنے والوں میں، اسٹورٹ بروڈ، جیمز اینڈرسن اور کیون پیٹرسن شامل ہیں۔ دوسروں کو غیرمہذب اور بیک ورڈ کہنے والوں کی اوقات یہ ہے، اور اب کرکٹ حکام کی ذمہ داری ہے کہ پہلے اِن غیر مہذب کرکٹرز کو سکھائے کہ میدان اور ٹوائلٹ میں کیا فرق ہے۔