نئی ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم” ڈائی ورجنٹ” کا پہلا ٹریلر جاری

Divergent Film

Divergent Film

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم” ڈائی ورجنٹ” کا پہلا ٹریلر آن لائن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ نیل برجرکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنف ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں پانچ مختلف گروہوں میں تقسیم لوگوں میں سے ایک نوجوان لڑکی خود کو کسی بھی گروپ کیلئے موضوع نہیں سمجھتی اور اپنی جان خطرے میں ڈال لیتی ہے۔

خود کو ڈائی ورجنٹ کہنے والی غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار مشہور ہالی ووڈ اداکارہ شائیلین ووڈلی نے ادا کیا ہے جن کے علاوہ تھیوجیمز، زوئے کریوٹز، میگی کیو اور اینزل ایلگورٹ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ 80 ملین ڈالر لاگت سے تیار ہونے والی یہ فلم آئندہ سال 21 مارچ کوسنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔