وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کوئٹہ ایکسپریس کا نام اکبر بگٹی ایکسپریس رکھنے کااعلان کر دیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کوئٹہ ایکسپریس کا نام نواب اکبر بگٹی کی برسی پر اکبر بگٹی ایکپسریس رکھ دیا، لاہور میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ یہ حکومت کا بلوچوں کی طرف محبت کا قدم ہے، اس سے قبل بھی مختلف وزیروں نیریلوے کی کارکردگی اچھی کرنے کے بجائے نئے نئے کارنامے انجام دئے،
غلام احمد بلور نے ریلوے کی اپنی پہلی وزارت میں ٹرینوں کے رنگ بدل ڈالے لیکن کرپشن کم نہ ہوئی ،شیخ رشید نے ایک ہی ٹرین کے کئی کئی نام رکھے لیکن رن پٹھانی کا بہہ جانے والا پل کء ماہ بعد بھی ٹھیک ناکرا سکے، بلور صاحب کا دوسر ادور بھی سب نے دیکھا، اور اب سعد رفیق ریلوے کو سنبھالنے کی دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ اگرکوئٹہ ایکسپریس کا نام بگٹی ایکسپریس رکھنے سے ٹرین وقت پر آنے لگے یا اس پر حملے بند ہو جائیں تو اس سے بہتر کوء اقدام نہیں ہو سکتا۔