امریکہ: افغان جنگ میں خدمات انجام دینے والے فوجی کیلئے اعلی اعزاز

U.S.

U.S.

امریکی صدر بارک اوبامہ نے افغانستان میں خدمات انجام دینے والے فوجی کو اعلی فوجی اعزاز سے نوازا۔ اعزاز حاصل کرنے والے فوجی ٹے کارٹر نے دو ہزار نو میں طالبان کے ایک حملے میں زخمی فوجیوں کو اپنی جان پر کھیل کر بچایا تھا۔

اس حملے میں آٹھ فوجی ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوئے تھے۔ ویتنام جنگ کے بعد یہ دوسرا اعلی فوجی اعزاز ہے۔ کارٹر جنگ میں زخمی ہونے کے باعث جسمانی عارضے کا شکار تھے۔ ٹے کارٹر کا کہنا تھا کہ جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی بحالی میں مدد کریں گے۔