بھکر : کرفیو کا نفاذ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھیراؤ جاری

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) بھکر کے قصبہ کوٹلہ جام، دریا خان اور پنج گرائیں میں کشیدگی کے باعث شام پانچ بجے سے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ ہے۔ جبکہ کوٹلہ جام میں پولیس اور رینجرز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے گھیرا ڈال رکھا ہے۔ ڈی سی او ممتاز حسین کے حکم پر شام پانچ بجے پولیس کی جانب سے کوٹلہ جام، دریا خان اور پنج گرائیں میں پولیس وین اور مساجد کے لاوڈ کے اسپیکر کے ذریعے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا۔ اعلان میں کہا گیا کہ کرفیو کے دوان جو بھی شخص گھر سے باہر نکلا وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ داری ہوگا۔

کرفیو کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے اور جگہ جگہ گشت کررہی ہے۔کوٹلہ جام کے علاقے ٹبہ حبیب شاہ سے حسینی چوک کے دو کلو میٹر کے علاقے کو رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں مشتبہ افراد کی تلاش ہے جن کی گرفتاری کے لئے گھیرا ڈال رکھا ہے۔ دوسری طرف کوٹلہ جام، دریا خان اور پنج گرائیں میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور بینک بھی بند رہے۔