بگوٹا: کسانوں کی ہڑتال، مظاہرے، ملک بھر میں اشیا خوردونوش کی قلت

Bogota

Bogota

کولمبیا میں حکومتی اقتصادی پالیسیوں، امریکا اور یورپ کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے ناخوش کسانوں کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال اور مظاہروں کے باعث ملک بھر میں اشیا خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی۔ جس کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے بازار ویران پڑے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں مظاہروں اور کسانوں کیجانب سے راستوں میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہریں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ عام عوام نے بھی کسانوں کے حق میں ریلیاں نکالیں۔