چکوال کی خبریں 26.08.2013
Posted on August 27, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
کجلی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان صوفی مشتاق حسین بھٹی نے مطالبہ کیا کہ کال آئل فیلڈ میں مقامی لوگوں کو حسب ضابطہ روزگار فراہم کیا جائے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کجلی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان صوفی مشتاق حسین بھٹی نے مطالبہ کیا کہ کال آئل فیلڈ میں مقامی لوگوں کو حسب ضابطہ روزگار فراہم کیا جائے نیز علاقے میں ڈسپنسری کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔ مشتاق حسین بھٹی نے کہا کہ امیر پور منگن تا ملہال مغلاں سڑک کا بقیہ حصہ پختہ کیا جائے۔ پنجڈھیرہ، کجلی،کال تا ڈھوک مہری اور ڈھوک ملکاں پختہ سڑکیں تعمیر کی جائیں۔ صوفی مشتاق حسین بھٹی نے اپنے سپاسنامہ میں پنجڈھیرہ، ڈھوک کرم کعبہ، پنڈی گجراں اور دیگر درجنوں دیہاتوں کی زمینیں کال آئل فیلڈ کے زہریلے پانی سے بنجر ہونے کا تذکرہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع چکوال پولیس کی منشیات فروسوں کے خلاف مہم میں گزشتہ روز ڈھڈیال پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع چکوال پولیس کی منشیات فروسوں کے خلاف مہم میں گزشتہ روز ڈھڈیال پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال فیصل منظور کی مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ کار نمبر LEF 9178میں راولپنڈی سے چکوال کے شراب لائی جارہی ہے۔ جس پر پولیس نے پٹرولنگ پولیس پڑہال کے سامنے ناکہ لگا کر مذکورہ کار کو روک کر 64بوتال شراب اور 86 ڈبے بئیر برآمد کرلیے۔ کار میں موجود عارف مسیح، اشرف مسیح، عدنان مسیح اور ڈرائیور ناصر محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد ہونے والے افراد برآمد ہونے والے مال کے بارے میں کوئی قانونی جواز نہ پیش کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھڈیال میں ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی کھوکھوں کو محکمہ ریلوے نے مسمار کرڈالا۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ضلع چکوال کے شہر ڈھڈیال میں ریلوے اراضی پر قائم کھوکھوں کے خلاف پولیس کے ہمراہ کاروائی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈھڈیال میں ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی کھوکھوں کو محکمہ ریلوے نے مسمار کرڈالا۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ضلع چکوال کے شہر ڈھڈیال میں ریلوے اراضی پر قائم کھوکھوں کے خلاف پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے (راولپنڈی ڈویژن) نے تمام کھوکھوں کو زمین بوس کردیا۔یاد رہے کہ مذکورہ اراضی پر قائم کھوکھوں کے خلاف سال میں کئی مرتبہ کاروائی کی جاتی ہے مگر بعد میں پھر قبضہ مافیا کی جانب سے اسی اراضی پر دوبارہ کھوکھے قائم کرکے کاروباری سرگرمیاں شروع کردی جاتی ہیں۔