ضلع گجرات میں انسداد پولیو مہم کے فالو اپ کا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، ڈاکٹر خالد فیض ای ڈی او ہیلتھ

گجرات: ضلع گجرات میں انسداد پولیومہم کے فالو اپ کا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اس دوران محکمہ صحت کی ٹیموں نے ٹارگٹ سے 15577 زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض نے بتایا کہ ضلع گجرات میں حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران 396235 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا۔ مہم کے پہلے روز 135848 دوسرے دن ٹارگٹ 130425 اور تیسرے روز 124425 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں تین دن کے دوران 396235بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف تھا تاہم ان میں سے 390698 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے جو کل ہدف کا 99 فیصد تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رہ جانے والے بچوں پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے فالو اپ مہم کا شروع کی گئی جو دو دن جاری رہی جبکہ اس کے اختتام تک پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پینے والے بچوں کی تعداد 411812 تک پہنچ گئی جو کل ہدف کا 104فیصد ہے اس طرح محکمہ صحت کی ٹیموں نے ہدف سے 15577زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے ہیں۔ ای ڈی او نے بتایا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 34056 بچے پہلے تین دنوں کے دوران دستیاب نہیں ہو سکے تھے ان میں سے 32243 کو فالو اپ کے دوان کو کر لیا گیا ہے جبکہ ابتک دستیاب نہ ہونے والے بچوں کی تعداد 1813 ہے۔