پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں موبائل کورٹ نے باقاعدہ کام شروع کر دیا، پہلا مقدمہ بھی نمٹا دیا۔ حیات آباد پشاور میں موبائل کورٹ کے سول جج فضل ودود نے 19 سول اور فوجداری مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے پراپرٹی ڈیلر ایسو سی ایشن کے کیس کا فیصلہ بھی سنا دیا ہے۔ دو فریقین کے مابین چھ لاکھ روپے کے کمیشن کا تنازعہ ایک سال سے چلا آ رہا تھا۔
جج سید فضل ودود نے دونوں فریقوں میں کمیشن آدھی آدھی تقسیم کر دی۔ جوڈشیل اکیڈمی پشاور کے ڈائریکٹر حیات علی شاہ نے موبائل کورٹس کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال 72 وکلا اور 48 ججز کو جوڈشیل اکیڈمی میں موبائل کورٹس کے حوالے سے ٹرینگ دیں گے۔کوشش ہے ہر ضلع میں تین موبائل کورٹس قائم کی جائیں۔