ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ ایم کیو ایم نے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نے قومی اسمبلی میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں پولیس دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کراچی میں امن کے مسئلے کو وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان فٹبال نہ بنایا جائے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں روزانہ گھروں سے جنازے اٹھ رہے ہیں۔ عوام کی جانیں عزیز ہیں اس لئے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا غیر سیاسی اور غیر جمہوری مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت بے حسی کا شکار ہے۔ کراچی کو فوج کے حوالے کرنا غیر معمولی بات ہے۔ قوم کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔