الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کو حلقہ بندیوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہ کہ ہر کنٹونمنٹ ایڈمسٹریٹو آفیسر حلقہ بندیوں کی ابتدائی تجاویز تیار کرے۔

ان تجاویز کو اخباروں میں مشتہر کرنے کے 15 روز میں اعتراضات موصول کیے جائیں۔ کنٹونمنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر ان اعتراضات کو خود سنے۔ الیکشن کمیشن کو اس سارے عمل کی پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے۔