چین میں بارشیں اور سیلاب، ایک لاکھ 70 ہزار افراد محصور

Beijing

Beijing

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مشرقی شہر ٹونگ جیانگ میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ہر جانب پانی پانی ہوگیا۔ علاقے کے دریا بھی بپھرے ہوئے ہیں۔ ٹونگ جیانگ کے دریائے ہیلونگ جیانگ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی ہے ،جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ہفتے کے روز دریا میں پانی کی سطح 50.62 میٹر تک پہنچ گئی تھی، حکام دریا کے کنارے بنائے گئے پشتوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیلاب کے باعث سڑکوں کے رابطہ بھی منقطع ہوگئے۔ 1 لاکھ 70 ہزار افراد گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ چین اور روس کے درمیان 20 دنوں سے بحری جہازوں کی آمدارفت بھی رکی ہوئی ہے۔