معیشت کی بہتری توانائی بحران پر قابو پانا اور دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے، ایم پی اے

بہاولپور: میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں بہت جلد سنہری دور شروع ہونیوالا ہے۔ معیشت کی بہتری توانائی بحران پر قابو پانا اور دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے خالد محمود ججہ نے اپنے ایک بیان میں کیاَ

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک شاہراہ ترقی پر گامزن ہوا۔ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے سب سے زیادہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت کرایک بارپھر اپنی برتری ثابت کردی ہے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نمایاں ترین کامیابی میاں نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف پرعوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف برقرار ہے میاں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قومی جذبے کی حامل عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات اگلے چندماہ میں واضح طورپرعوام کو ملنے لگیں۔پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کاکریڈٹ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو جاتا ہے سیلاب ایک قدرتی آفت ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت متاثرین کی بحالی وآبادی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔