معروف غزل گو اور فوک سنگر پرویز مہدی کی آٹھویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور(پی پی سی)ستارہ امتیاز پانیوالے ملک کے معروف غزل گو اور فوک سنگر پرویز مہدی کی آٹھویں برسی کل ( جمعرات )کو منائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں انکی رہائشگاہ پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائیگا۔ پرویز مہدی نے 70ء کی دہائی میں اپنے فنی سفرکا آغاز کیا۔

”میں جانا پردیس ” نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ مرحوم کا اصل نام پرویز حسن تھا لیکن انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد اپنا نام پرویز حسن کی بجائے پرویز مہدی رکھ لیا۔ بھارت کے مقبول گلوکار دلیر سنگھ مہدی بھی پرویز مہدی کو اپنا روحانی استاد مانتے ہیں۔

جنہوں نے باقاعدہ پرویز مہدی کی شاگردی اختیار کر کے فن گائیکی میں کمال حاصل کیا۔ پرویز مہدی کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ و ہ 29اگست 2005ء کو مختصر علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔