اداکارہ صندل کو ڈرامہ سیریل میں خصوصی کردار کیلئے دبئی سے بلالیا گیا

لاہور(پی پی سی) ڈرامہ ڈائریکٹر نے اداکارہ صندل کو ڈرامہ سیریل میں خصوصی کردار کیلئے دبئی سے بلالیا۔ ڈائریکٹر عمران اسلم کے مطابق صندل اس کردار کے لئے پرفیکٹ تھیں۔

اس لئے انہیں دبئی سے خصوصی طور پر پاکستان بلایا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ایک ٹیلی فلم میں بھی کام کریں گی جسے فرانس میں ہونیوالے فلم فیسٹول میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔