لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون انتخابی مہم میں کیے گئے وعدوں سے منحرف ہو چکی ہے، کشکول توڑنے کا اعلان کرنے والے اب قرضہ مانگ رہے ہیں۔
سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈرون کے خلاف کارروائی کا دعوی کرنے والے سکندر کے خلاف کارروائی نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگروں سے کہا گیا کہ پنجاب میں دہشت گردی نہ کرو اس کا مطلب ہے کہ باقی صوبوں میں دہشت گردی کی اجازت ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کشکول توڑنے کا اعلان کرنے والے قرضہ مانگ رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب وفاق کے خلاف احتجاج کی قیادت کرتے رہے ہیں، لوڈشیڈنگ اب بھی ہو رہی ہے مگر وہ خاموش ہیں۔