اللہ تعالیٰ کے فضل سے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے : رائو ناصر

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبرونگ لاہورکاایک اہم اجلاس صدر لاہور چودھری شہزاد انور کی زیر صدارت ڈیرہ رائو ناصر علی خاں گلشن شفیق پرانا کاہنہ منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے مسلم لیگ ن لیبرونگ کے عہداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شہزاد انور، چیف آرگنائزر لاہور رائو ناصر علی خاں میئو، حاجی عبدالخالق، میڈیا ایڈوائزر لاہور امتیاز علی شاکر، نیامت علی نمبر دار آف مہندی پور اور مرزا افضل بیگ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سہرا حمزہ شہباز شریف اور کارکنوں کے سر ہے۔

شہزاد انور نے کہاکہ قائد محترم حمزہ شہباز شریف نے قائدانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بہترین انتخابی حکمت عملی بنائی جس پر عمل پیرا ہوکراور کارکنوں نے دلی لگن کے ساتھ ٹیم ورک کیا جس کی بدولت ہم وہ نشستیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جو جنرل الیکشن میں ہاتھ سے نکل گئی تھیں۔

رائو ناصر علی خاں میئو نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے عوام نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے اور اب ہماری باری ہے کہ ہم عوامی مسائل کا حل اُن کی دہلیز پر کریں۔ انہوں نے میاں بروادارن کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے قائدین نہ صرف عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں۔

بلکہ اُن کے حل کے لئے دن رات محنت بھی کررہے ہیں۔ آخر میں رائو ناصر علی خاں نے سینکڑوں کا کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور ضمنی الیکشن میں بہترین انداز سے انتخابی مہم چلانے والے کارکنوں میں اسناد تقسیم کیں۔ دوران اجلاس ہال پاکستان زندہ باد اورپاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔