کراچی (جیوڈیسک) تاجروں نے کراچی میں فوج بلانے کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو سندھ اسمبلی کے گھیرا کے ساتھ ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ تاجروں نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا، احتجاج میں تاجروں کی بڑی تعداد کے ساتھ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور رشید گوڈیل نے بھی شرکت کی۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ بھتے کے لئے ان کے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں دی جاتی ہے، ان حالات میں کاروبار جاری رکھنا ان کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز شہر میں امن کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے۔ شہر میں امن کے قیام کے لیے آئینی طریقے سے فوج کو تعینات کیا جائے۔