تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکومت کا حصہ رہنے والی جماعت کی جانب سے فوج کی تعیناتی کے مطالبے پر تشویش ہوئی ہے۔ کراچی کو فوج کے حوالے کرنا معمولی بات نہیں۔
سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ حکومت اس اہم مسئلے پر قوم کو اعتماد میں لے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری بد امنی اور دہشتگردی سندھ حکومت کی مکمل طور پر نااہلی ہے۔