مری وزیراعظم نواز شریف کی افغان صدر حامد کرزئی سے مری میں ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور خاص طور پر افغانستان سے اگلے سال نیٹو افواج کے انخلا کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مری میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔جس میں آرمی چیف جنرل کیانی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اہم حکومتی رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خاص طور پر افغانستان سے اگلے سال نیٹو افواج کے انخلا کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سرحدی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ممکنہ تعاون پر غور کیا جبکہ افغان صدر نے پاکستانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ افغانستان میں جاری حالیہ مفاہمتی عمل میں تعاون کرے تا کہ ملک میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔