عمراکمل پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ عمراکمل پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل کے ساتھ کراچی کے نجی اسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔ عمراکمل کو فنٹس مسائل کی بنا پر حالیہ دورہ زمبابوے سے ڈراپ کردیا گیا تھا ۔عمراکمل کے بارے کہا جارہا ہے کہ وہ مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔
جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے سے روکے جانا انکے، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی حکام کے مابین اختلافات ہیں۔ اسی حوالے سے چند روز قبل عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات بھی کرنا چاہی مگر پانچ گھنٹے انتظار کے باوجود انہیں چیئرمین پی سی بی سے ملنے نہیں دیا گیا۔