سپاٹ فکسنگ کیس کے بعد سابق کپتان سلمان بٹ کی ایک بار پھر پی سی بی حکام سے بحالی پروگرام شروع کرنے پر ملاقات کی۔ سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی حکام کو تحریری طور پر بحالی پروگرام شروع کروانے کی درخواست کی۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ پی سی بی حکام سے جلد سے جلد بحالی پروگرام شروع کروانے کی درخواست کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سلمان بٹ نے انگلش کھلاڑیوں کی اوول غیر اخلاقی حرکات پر افسوس کا اظہار کیا ۔دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے سلمان بٹ کو بحالی پروگرام کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔