ممبئی: فیشن ویک میں ملک بھر سے نامور ڈیزائنر کے دلکش ملبوسات کی نمائش

Mumbai

Mumbai

ممبئی میں ہونے والے فیشن شو میں بالی وڈ اداکاروں کی موجودگی نے چار چاند لگا دئیے۔ فیشن شو میں بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر ز نے دلکش ملبوسات کو نمائش کے لئے پیش کیا۔ ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں جاری فیشن ویک میں ملک بھر سے نامور ڈیزائنر اور بالی وڈ اداکار شرکت کی۔ فیشن شو میں بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی موجودگی نے شو کے رنگوں کو مزید دلکش بنا دیا۔ فیشن شو میں شریک ماڈلز نے دیسی کے ساتھ ساتھ مغربی ملبوسات بھی زیب تن کیے۔

ڈائمندز،روبی، ایمرلڈ اور دیگر قیمتی پتھروں سے تیار کردہ جیولری پہنے ماڈلز کی تیاری نے فیشن کی دنیا کو نئے آہنگ سے روشناس کرایا۔ بالی وڈ اداکار ادیتیا رائے نے ریمپ پر واک کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ فیشن شو کو دیکھنے والوں میں بالی وڈ اسٹارز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جن میں نمایاں مستی فلم کی کاسٹ تھی۔