سندھ کے وزیر اطلات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں فوج بلا نے کے مطالبے کی مخالفت کرے گی۔
کراچی میں فوج بلانے کے مطالبے پر وزیر اطلا ت سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی کا امن خراب اور فوج بلانے کا مطا لبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے لیئے پو لیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔