اسجد اقبال نے محمد آصف کو ہرا کر قومی رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ جیت لی

Asjad Iqbal

Asjad Iqbal

کراچی (جیوڈیسک) اسجد اقبال نے عالمی چیمپین محمد آصف کو شکست دے کر قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، انہوں نے 7 کے مقابلے میں 8 فریم سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی میں ہونے والے فائنل میں، دفاعی چیمپین اسجد اقبال اور ورلڈ چیمین محمد آصف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

کبھی اسجد آگے نکلے تو کبھی برتری محمد آصف کو حاصل ہوئی، بیسٹ آف 15 فائنل ایک موقع پر 5-5 فریمز سے برابر تھا، پھر 7-7 سے بھی مقابلہ برابر ہوا، اور فیصلہ کن فریم میں اسجد نے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل کا دفاع کیا۔