اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندر کے سینے کا زخم بگڑ گیا ہے ،ٹانگ بھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر کے سینے کا زخم بگڑ گیا ہے۔
اب اس کا خصوصی علاج کرنا ہو گا، ملزم سکندر کی ٹانگ بھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی وہ 6 ہفتے تک ٹانگ پروزن نہیں ڈال سکتا۔