پشاور (جیوڈیسک) عوام کو فوری اورمفت انصاف کی فراہمی کے لئے قائم ملک کی واحد موبائل عدالت نے پشاور میں باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ موبائل کورٹ نے حیات آباد جا کر 31 مقدمات کی سماعت کی اور 29 مقدمات کے فیصلے جاری کردئیے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان کی ہدایت پرصوبے میں فوری اور مفت انصاف کی فراہمی کے لئے موبائل کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
چلتی پھیرتی عدالت پشاور کے علاقے حیات آباد پہنچی۔ موبائل کورٹ کے جج فضل ودود نے 7 سول اور 25 فوجداری مقدمات کی سماعت کی اور 29 مقدمات کے فیصلے صادر کئے دو کیسز میں مصالحت کے لئے مزید وقت دے دیا گیا۔