نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے چیف انفارمیشن کمشنر نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ آزادی سے پہلی کی گئی بانی پاکستان محمدعلی جناح کی تمام تقاریر عام کردی جائیں۔ بھارتی رائٹ ٹو انفارمیشن محکمے کے چیف کمشنر نے یہ فیصلہ ایک درخواست کی سماعت کے بعد سنایا۔
چیف انفارمیشن کمشنر نے اپنے حکم میں کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر کے لیے یہ کہہ دینا آسان ہے کہ پاکستان یا پاکستان چلے جانے والے رہنماوں سے متعلق کسی بھی معلومات کو خفیہ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ تقاریر کے ایسے تمام ریکارڈز کو عوام کو مفت فراہم کرے۔